سری دیوی کی چتا اٹھتے ہی کپور خاندان پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی کون صدمہ برداشت نہ کر سکا۔۔فیملی ڈاکٹر نے بری خبر سنا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سری دیوی کی چتا شمشان گھاٹ میں جلانے کیلئے لے جائی جارہی ہے۔ ممبئی پولیس نے بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کو ان کے آخری سفر کے دوران سلامی پیش کی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے گھر ان کے فیملی ڈاکٹر کی اچانک آمد ہوئی ہے،سری دیوی کے گھر کے باہر جب میڈیا نمائندوں نے کپور خاندان کے فیملی ڈاکٹر سے ان کی

اچانک آمد کی وجہ دریافت کی تو ان کا کہنا تھا کہ ی دیوی کے گھر میں کافی لوگ ٹھیک نہیں ہیں جس کی وجہ سے مجھے اچانک آنا پڑا۔ مزید پوچھنے پر ڈاکٹر نے کہا کہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، کئی افراد صدمے کی کیفیت میں ہیں جس کی وجہ سے مجھے آنا پڑا۔واضح رہے کہ سری دیوی کی لاش کو ایک ٹرک میں رکھ کر ممبئی شہر کی سڑکوں سے گزارا جارہا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ،سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے ممبئی کے سیلیبریشن ہال میں رکھی گئی جہاں بالی ووڈ سٹار ،مختلف سیاسی شخصیات نے ان کا آخری دیدار کیا،عام شہریوں نے بھی ان کو آخری بار دیکھا،سری دیوی کی لاش کو دلہن کی طرح سجایاگیا ہے ۔ان کا میک اپ کیا گیا ہے جبکہ منگل سوتر بھی پہنا ہوا ہے ۔ٹرک کے اندر ان کے شوہر بونی کپور، انیل کپور ،ارجن کپور اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجودہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی چیتا کو آگ انکے سوتیلے بیٹے ارجن کپور لگائینگے۔ادھر آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب بھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ

سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔ ایک انٹرویو کے

دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔ امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔

The post سری دیوی کی چتا اٹھتے ہی کپور خاندان پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی کون صدمہ برداشت نہ کر سکا۔۔فیملی ڈاکٹر نے بری خبر سنا دی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory