کرکٹ شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں ،آدھا پی ایس ایل اگلے سال پاکستان میں ہوگا
دبئی(آن لائن)کرکٹ دیوانوں کیلئے خوشی کی خبر آ گئی، پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے آدھے سے زیادہ میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انشا اللہ اگلے سال
کم از کم آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا،پی ایس ایل پاکستانیوں کا اورآنے والی نسلوں کا اثاثہ ہے اور ہمیں خود اس کی حفاظت کرنی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن تھری کے 3 میچز پاکستان میں کنفرم ہیں، پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ بہت بہتر جا رہا ہے۔
The post کرکٹ شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں ،آدھا پی ایس ایل اگلے سال پاکستان میں ہوگا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment