پاکستان نے اپنی سرزمین پر مثبت اقدامات کئے، سربراہ امریکی فوج کا اعتراف

واشنگٹن (سی پی پی) امریکی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان نے اپنی سرزمین پر مثبت اقدامات کیے ہیں جس سے پاکستان کے صحیح سمت میں آگے بڑھنے کے مثبت اشارے ملتے ہیں ،خطے میں امن اور افغانستان میں کامیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون اور گہرے تعلقات بہت اہم ہیں ۔امریکی کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کانگریس کی دفاعی کمیٹی کی انتہا پسندی سے جڑے خطرات پر ہونے والے اجلاس کے دوران بتایا کہ خطے میں امن اور افغانستان میں کامیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون اور گہرے تعلقات بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان نے چند خوش آئند اقدامات کیے ہیں جس سے پاکستان کے صحیح سمت میں آگے بڑھنے کے مثبت اشارے ملتے ہیں۔جنرل ووٹل نے کہا کہ پاکستان کی خطے کے لیے بدلتی پالیسی کو ظاہر کرنے کے لیے یہ حکومتی اقدامات فیصلہ کن تو نہیں مگر مثبت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی سے مدد ملی ہے جبکہ پاکستان کو ساتھ لے کر چلنے کی کوششیں بھی کام آ رہی ہیں۔ پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔ کانگریس کے بعد امریکی جنرل ووٹل نے کمیٹی کو بند کمرے اجلاس میں امریکا اور دنیا کو لاحق سکیورٹی کے خطرات پر بریفنگ بھی دی۔

The post پاکستان نے اپنی سرزمین پر مثبت اقدامات کئے، سربراہ امریکی فوج کا اعتراف appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا