ایک نا ہی 2 ،مریم نواز کو کتنے سال کیلئے جیل ہونیوالی ہے،اہم انکشاف نے رائیونڈ میں ہلچل مچادی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ جلد آنے والا ہے جس میں مریم نواز کو سزا ہو جائیگی ۔اعتزاز احسن نے کہاکہ فرانزک رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے دستاویزات میں دو صفحات بدلے ہوئے ہیں کیونکہ ان دو صفحات پر اسٹیپلر کے اضافی نشانات ہیں اور دو صفحات پر ایک ایک نشان ہے۔ ان صفحات کو درمیان میں سے نکال کر تاریخ بدلنے کی خاطر
بدلا گیا ہے۔ اگر کاغذات ، تاریخ بدلے گئے ہیں اور اسٹیپلر کے نشانات سے واضح ہے تو سزا تو ہو گی ۔ اس کی سزا دس سال تو ہوتی ہے۔ جعلی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروانے پر مریم نواز دس سال کے لیے جیل جا سکتی ہیں اور اس حوالے سے ان کا سیاسی مستقبل بھی داؤ پر ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب عدالت کو ریفرنسز پر 6 ماہ کے دوران فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔ اس ٹائم فریم کی مدت 10 مارچ سے پہلے ختم ہونے والی ہے۔
The post ایک نا ہی 2 ،مریم نواز کو کتنے سال کیلئے جیل ہونیوالی ہے،اہم انکشاف نے رائیونڈ میں ہلچل مچادی appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment