سپاٹ فکسنگ سیکنڈل ،شاہ زیب حسن کو10لاکھ جرمانہ،کتنے سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،فیصلہ سنا دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ الزامات کے بعد معطل ہونے والے کرکٹر شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 3 شقوں کی خلاف ورزی پر شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ کیا تھا۔ان پر کھلاڑیوں کو اُکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔شاہ زیب حسن کیس
کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں گزشتہ سال 21 اپریل سے سماعت شروع ہوئی اور ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی معطل کیا گیا تھا، جبکہ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔
The post سپاٹ فکسنگ سیکنڈل ،شاہ زیب حسن کو10لاکھ جرمانہ،کتنے سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،فیصلہ سنا دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment