پاکستانی بجٹ میں مزید 100ارب روپے کا خسارہ ہو سکتا ہے، خلیجی اخبار
کراچی (این این آئی)خلیجی اخبارگلف ٹوڈے کے مطابق پاکستانی بجٹ میں مزید 100ارب روپے کا خسارہ ہو سکتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت اپنے آخری دنوں میں معاشی نوعیت کے فیصلوں کے بجائے سیاسی فوائد کو ترجیح دے رہی ہے، حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی تجویز بھی اسی لیے مسترد کر دی ہے۔اخبار کے مطابق
اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا تھا اس لیے حکومت نے مناسب یہی سمجھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔نیپرا نے سال 2014-15 میں تجویز دی تھی کہ بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت 12 روپے 33 پیسے مقرر کی جائے، حکومت نے یہ قیمت 88 پیسے کمی کے ساتھ 11 روپے 45 پیسے مقرر کی، اس کے لیے حکومت کو بجلی کے شعبے میں 65 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑی۔
The post پاکستانی بجٹ میں مزید 100ارب روپے کا خسارہ ہو سکتا ہے، خلیجی اخبار appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment