اب پسندیدہ نام کی نمبر پلیٹ حاصل کرنا ہوا آسان،شاندار سروس کا آغاز،کار اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کتنے میں لگے گی ،تفصیلات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑیوں کا نمبر سب سے منفرد ہو یہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے ۔عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے  محکمہ ایکسائز دفتر فرید کورٹ ہاؤس میں وینیٹی نمبر پلیٹ کا کاؤنٹر قائم کر دیا گیاہے جہاں سے  تمام شہری اپنی من پسند نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے ،فرید کورٹ سمیت دیگر دفتروں میں بھی وینیٹی نمبر پلیٹ کے کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں ۔وینیٹی نمبر

پلیٹ کا ٹھیکہ ایس آئی گلوبل نامی کمپنی کو دیا گیا ہے ،ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل نمبر پلیٹ 15ہزار جبکہ کار کی نمبر پلیٹ 40ہزار روپے میں جاری کی جائے گی ۔وینیٹی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا سلسلہ اگلے ماہ  فروری سے شروع کر دیا جائے گا ۔عوام کی جانب سے اس  سہولت کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہےاور اسے مثبت قدم قرار دیا۔

The post اب پسندیدہ نام کی نمبر پلیٹ حاصل کرنا ہوا آسان،شاندار سروس کا آغاز،کار اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کتنے میں لگے گی ،تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory