افغانستان سے انخلا یا جہنم کا دروازہ، مذاکرات جائیں بھاڑ میں،طالبان نے امریکہ کو آخری آپشن دیتے ہوئے جنگ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے ٹرمپ کے بیان پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کا اعلان کردیں ورنہ افغان سرزمین امریکہ کیلئے بہت بھیانک ہو جائے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہائوس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے

ارکان سے ملاقات سے پہلے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم طالبان سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے وہ اپنے ہی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اس وجہ سے ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ طالبان نے امریکی صدر کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت اسی صورت ممکن ہے جب ترمپ افغانستان سے انخلا کیلئے تیار ہوں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل کہ افغان سرزمین امریکہ کیلئے بہت بھیانک ہو جائے ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لیں۔

The post افغانستان سے انخلا یا جہنم کا دروازہ، مذاکرات جائیں بھاڑ میں،طالبان نے امریکہ کو آخری آپشن دیتے ہوئے جنگ کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory