پاکستان زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے،جانی نقصان ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہر لرز اٹھے، بیلا میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخواہ، پنجاب سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلا میں

زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ لوگوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے پہلے محسوس کئے جاتے رہے جس کے بعد تیز شدت کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی تاہم یہ ابتدائی جھٹکوں کی پیمائش تھی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاقتور جھٹکے کی شدت 5سے 6شدت کی ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

The post پاکستان زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے،جانی نقصان ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory