زلزلے کی شدت کیا تھی،محکمہ موسمیات نے بتا دیا، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہنے کی پیش گوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہر لرز اٹھے،محکمہ موسمیات  کے مطابق زلزلے کی شدت  چھ اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیلا میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخواہ، پنجاب سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلا میں زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ لوگوں کے مطابقزلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے پہلے محسوس کئے جاتے رہے جس کے بعد تیز شدت کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

The post زلزلے کی شدت کیا تھی،محکمہ موسمیات نے بتا دیا، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہنے کی پیش گوئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا