جہیز 50 ہزار روپے تک مقرر ،خلاف ورزی پر 6 ماہ قید،بھاری جرمانہ، رخصتی کے وقت اہلخانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ،بل تیار

کراچی ( آ ن لائن ) سندھ حکومت جہیز 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور کررہی ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز کے خاتمے سے متعلق 2017 کے بل میں ترمیم پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے بریفنگ دی گئی اور تجویز پیش کی گئی کہ سندھ میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے اور مہندی کے گفٹس یا

اخراجات بھی 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔بل کے مطابق دولہا یا اسکے اہلِ خانہ کسی بھی طرح جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے اور نہ ہی جہیز کسی دباؤ یا ہراساں کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ رخصتی کے وقت دلہن اور دولہا کے اہل خانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ہوں گے، خلاف وزری پر 6 ماہ سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے جہیز سے متعلق بل منظور نہیں کیا۔

The post جہیز 50 ہزار روپے تک مقرر ،خلاف ورزی پر 6 ماہ قید،بھاری جرمانہ، رخصتی کے وقت اہلخانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ،بل تیار appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا