انسداد بدعنوانی مہم میں 437 افراد گرفتار،381سے سمجھوتہ ہوا،کتنے بلین ڈالر قومی خزانے میں آئے،سعودی حکومت کی جانب سے تفصیلات جاری
ریاض(آن لائن)سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب کا کہنا ہے کہ انسداد بدعنوانی مہم میں 437 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 381 کو سمجھوتے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف گرفتاریوں سے 106 بلین ڈالر قومی خزانے میں آئے ہیں۔اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق گرفتار افراد کے ساتھ سمجھوتوں میں 106 بلین ڈالر قومی خزانے میں اثاثہ جات بشمول جائیداد، کمرشل کمپنیوں،
سکیورٹیوز، نقدی کی صورت میں آئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار افراد کے کیسز کا ریویو مکمل کر لیا گیا جس کے تحت ان سے مذاکرات اور سمجھوتے ہوئے۔ اس ریویو کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام افراد کو رہا کر دیا جائے جن کے خلاف ناکافی ثبوت ہیں۔ریویو میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن افراد نے بدعنوانی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے ان کو بھی رہا کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 56 افراد کو حراست میں رکھا جائے گا کیونکہ حکومت نے ان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے انکار کیا کیونکہ ان کے خلاف دیگر مقدمات بھی تھے۔ درجنوں شہزادے، اعلیٰ حکام اور بڑی کارروباری شخصیات بشمول کابینہ کے کئی اراکین اور ارب پتی لوگ اس وقت کرپشن کو ختم کرنے کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت حراست میں تھے۔
The post انسداد بدعنوانی مہم میں 437 افراد گرفتار،381سے سمجھوتہ ہوا،کتنے بلین ڈالر قومی خزانے میں آئے،سعودی حکومت کی جانب سے تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment