کیا ریموٹ کنٹرول کے اس نقصان کے بارے میں علم ہے؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے خیال میں گھر میں جراثیم سے آلودہ جگہ یا چیز کونسی ہے ؟ اگر آپ کا جواب واش روم یا کچن ہے تو یہ ایسا غلط بھی نہیں مگر اتنا ہی جراثیم زدہ چیز ہوسکتا ہے کہ اس وقت بھی آپ کے ہاتھ میں ہو یا برابر میں رکھی ہو۔ جی ہاں یہ ہے آپ کے ٹیلیویژن کا ریموٹ کنٹرول جو کہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ جراثیم سے آلودہ چیز ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ بھی کوئی حیران کن نہیں۔ یہ بھی پڑھیں
: 7 عام چیزیں جو ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی صرف ایک دن میں ہی چینیل چینج کرنے والا ریموٹ متعدد مختلف ہاتھوں میں رہتا ہے، فرش پر گرتا ہے، صوفے، پلنگ پر پڑا رہتا ہے اور مٹی اکھٹی کرتا رہتا ہے۔ اور یہ بات تو آپ ضرور تسلیم کریں گے کہ اکثر کھانا ٹیلیویژن کے سامنے ہی کھایا جاتا ہے اور اس کے دوران جب جراثیم زدہ ہاتھوں کو کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو بیماری ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ ریموٹ عام طور پر صاف بھی نہیں کیا جاتا، خود یاد کریں کہ آخری بار آپ نے کب ریموٹ کنٹرول کو صاف کیا تھا یا کبھی کیا بھی ہے؟ یہ بھی پڑھیں : کیا آپ بھی شیمپو کے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟ اگر ایسا کیا بھی ہو تو بھی جانتے ہوں گے کہ اسے صحیح معنوں میں صاف کرنا کوئی آسان کام نہیں جس کی وجہ اس میں موجود بٹن ہوتے ہیں جو صفائی کو چیلنج بنا دیتے ہیں۔ ان تمام حقائق کو آپس میں ملایا جائے تو امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی کے مطابق یہ جراثیم زدہ ریموٹ کنٹرول آپ کو نزلہ زکام اور بخار کا شکار کرسکتا ہے۔ اور یہ تو صرف گھر کی بات ہے، جب سفر کے دوران کسی جگہ ریموٹ کو چھوتے ہیں زیادہ نقصان کا امکان ہوتا ہے کیونکہ ٹی وی ریموٹ ہوٹل کے کمروں کی سب سے گندی اشیاءمیں سے ایک ہوتے ہیں۔ ویسے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کی جس حد تک صفائی ہوسکے اسے معمول بنالینا ضروری ہے تاکہ بیمار ہونے کے خطرے کو ٹال سکیں۔
The post کیا ریموٹ کنٹرول کے اس نقصان کے بارے میں علم ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment