غیر ملکی کوہ پیماؤں پر ماؤنٹ ایورسٹ اکیلے سر کرنے پر پابندی

کھٹمنڈو(آن لائن) نیپال نے کوہ پیمائی میں حادثات کو کم کرنے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کے اکیلے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار کاا کہنا ہے کہ قواعد میں تبدیلی کوہ پیمائی کو محفوظ بنانے اور اموات میں کمی کے لیے کی گئی ہے۔ رواں سال سب سے زیادہ کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کی ہے۔تاہم اس بری تعداد کے باعث حادثات میں

بھی اتنا ہی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ نیپال کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال کوہ پیمائی میں ہونے والی اموات کی تعداد چھ ہے۔ اس میں 85 سالہ بہادر شیرچن بھی شامل ہیں جنھوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے ضعیف ترین شخص کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرنے کی کی کوشش کی تھی۔ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہی واقع ایک پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں سوئس کوہ پیما جن کو سوئس مشین کا نام دیا گیا تھا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیگ وہ یہ پہاڑ اکیلے سر کرنے کی کوشش میں تھے۔ نیپال کی جانب سے نئے قواعد میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کوہ پیما کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی گائیڈ حاصل کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس نئے قانون سے شرپا کے لیے روزگار میں اضافہ ہو گا۔چند ناقدین نے نیپالی حکومت کی جانب سے معذور اور نابینا کوہ پیماوں پر پابندی پر تنقید کی ہے۔ تاہم بعد میں حکومت نے وضاحت کی کہ ایسے کوہ پیماؤں کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازم ہو گا۔فیس بک پر کوہ پیما ہری بدھا جن کی دونوں ٹانگیں افغانستان میں تعیناتی کے دوران ضائع ہو گئی تھیں نے نئے قواعد کو ناانصافی اور امتیازی ہے۔’نیپالی کابینہ کیا فیصلہ کرتی ہے اس سے قطع نظر میں ایورسٹ کو سر کروں گا۔ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔‘یاد رہے کہ 1920 سے ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں 1980 کے بعد ہوئی ہیں۔ہمالیہ ڈیٹا بیس نے 2015 میں بی بی سی

کو جو اعداد و شمار دیے تھے ان کے مطابق 29 فیصد کوہ پیما برفانی تودوں کے باعث جبکہ 23 فیصد پاڑ سے گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

The post غیر ملکی کوہ پیماؤں پر ماؤنٹ ایورسٹ اکیلے سر کرنے پر پابندی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory