بڑی پابندی ختم ،کھل کر نئے سال کی خوشیاں مناؤ،پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اس بار نئے سال کی آمد کا جشن ساحل سمندر پر بلا روک ٹوک مناسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ساحل سمندر جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شہریوں کو ساحل سمندر پر سال نو کا جشن منانے کی اجازت بھی دی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر کراچی میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا اور شہر کی کوئی سڑک ب

لاک نہیں کی جائے گی تاہم ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری سال نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی ضرور خیال رکھیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے رات گئے سی ویو اور اس کے اطراف کی سڑکو ں پہ کنٹینرز رکھ کر سڑکوں کو بلاک کئے جانے کی شکایات پر اچانک کلفٹن اور ڈیفنس کا دورہ کیا۔جس کے بعد عوامی شکایات پر انہوں نے سی ویو جانے والی سڑکوں پر کنٹیرز لگانے سے پولیس کو روک دیا اور ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، کار یا موٹر سائیکل ریسنگ اور سمندر میں نہانے پر پابندی ہوگی، شہری قانونی دائرہ کار میں رہ کر نئے سال کی خوشی منائیں، سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کراچی شہر خوف سے نکل چکا ہے۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی نیو ایئر کے موقع پر سی ویو پر موجود ہوں گے اور سال نو کے جشن کی خود بھی نگرانی کریں گے۔نئے سال کی آمد پر پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا جس کے مطابق آج رات سی ویو پر 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔پولیس کے مطابق شام 6 بجے سے شہر میں اسنیپ چیکنگ شروع کی جائے گی اور 5 ایس پیز اور 19 ڈی ایس پیز کی ڈیوٹی سی ویو پر لگائی گئی ہے۔

The post بڑی پابندی ختم ،کھل کر نئے سال کی خوشیاں مناؤ،پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory