نوکریاں ہی نوکریاں ،اہم وفاقی ادارے میں ہزاروں افراد بھرتی کرنے کااعلان

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)میں 3800سے زائد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی بھرتیوں کا فیصلہ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے نئی آسامیوں کی سمری تیار کر لی جس کے مطابق 3850 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے سمری جلد وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی،مجوزہ سمری میں گلگت، ملتان

اور حیدرآباد میں نئے ڈائریکٹریٹ قائم کرنے کی اجازت دینے کی بھی درخواست دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں نئے ڈائریکٹر یٹ اور آسامیوں کا 2ارب 37کروڑ تخمینہ لگایا گیا ہے،نئی پوسٹوں پر آنے والوں کو ملک بھر میں جہاں بھی سٹاف کی کمی ہو گی وہاں تعینات کیا جائے گا،سمری میں وزیر اعظم کو ایف آئی اے پر کام کےبوجھ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کام کا بوجھ ایک سو پانچ فیصد زیادہ رہا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے کو نئی ذمہ داریوں اور چیلنجز کا سامنا ہے،ایف آئی اے کے استعداد کار بڑھانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

The post نوکریاں ہی نوکریاں ،اہم وفاقی ادارے میں ہزاروں افراد بھرتی کرنے کااعلان appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020