ان جیسی ایکٹنگ میرے بس کی بات نہیں ،پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے،معروف بھارتی اداکار

ممبئی ( سی پی پی ) بھارت کے شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار اور کمپیئر کپل شرما نے کہا ہے کہ ظفری خان میرے پسندیدہ ایکٹر اور فنکار ہیں ، ان جیسی ایکٹنگ میرے بس کی بات نہیں ،2017ء میں بھی پاکستانی کامیڈین فنکار اس فیلڈ میں چھائے رہے ،پاکستان آنے اور سٹیج فنکاروں کیساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت سے آئیڈیل فنکاروں کا

تعلق پاکستان سے ہی ہے جن میں ظفری خان میرے فیورٹ ہیں اور کامیڈی کی دنیا میں2017ء میں پاکستانی فنکارچھائے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بہت سے پاکستانی فنکاراورکھلاڑی میرے دوست ہیں،اس لیے پاکستان سے ایک گہرا رشتہ ہے۔ جہاں تک بات میرے پروگرام کی مقبولیت کی تھی تودنیا بھرکے مقابلے میں زبردست قسم کا رسپانس پاکستان سے ملتا تھا۔ جس کے لیے میں دل کی

گہرائیوں سے پاکستان اوراس کی عوام کا شکرگزارہوں۔انھوں نے کہا کہ اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کا موقع نہیں مل پارہا ہے لیکن امید ہے کہ بہت جلد میں اپنے چاہنے والوں کے درمیان لاہوریا کراچی میں ہونگا۔ کیونکہ میرے بہت سے دوست انھی شہروں میں رہتے ہیں، ان سے ملنے اوراپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لیے پاکستانآنے کا ارادہ رکھتاہوں۔

The post ان جیسی ایکٹنگ میرے بس کی بات نہیں ،پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے،معروف بھارتی اداکار appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020