تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کر کے حکومت نے پچھلے ساڑھے 4سال میں کتنے کھرب روپے پاکستانیوں کی جیب سے نکلوا لئے ،تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

اسلام آباد(آن لائن) موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے چارسال کے دوران صرف تیل مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کرکے 300 ارب روپے سے زائد کی رقم غریبوں کی جیبوں سے نکال لئے، حکومت ہر ماہ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں نظر ثانی اور قیمتوں کا رجحان عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے ان میں اضافہ کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں تین سو ارب روپے سے زائد رقم صرف پٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حاصل کی اور اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑا۔ حکومت ان ساڑھے چار سالوں میں 18 دفعہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اور 21 دفعہ حکومت نے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی. جبکہ ان سالوں میں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف 14 دفعہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا۔ 54 مہینوں میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 14 دفعہ کمی کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا۔ حکومت اس وقت تک اپنے دورے اقتدار میں لوگوں کے لئے ریلیف فراہم کرنے کی بجائے، قیمتوں میں تبدیلی کے نام پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا اور آج بھی نئے سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کے حکومت کے تمام دعووں کے باوجود، اس شعبے میں بہت کم بہتری آئی ہے اور اس وجہ سے لوڈشیڈنگ اور تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے قومی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ایک ایسا عنصر ہے جو تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور پیداوار کی لاگت میں اضافے کا بڑا ذریعہ ہے، ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر گھریلو

سامان کی قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی کے لئے زندہ رہنا بہت مشکل ہو جاتاہے۔ اپنے تازہ ترین سروے میں پاکستان معیشت واچ نے بتایا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نقصانات جی ڈی پی کا اہم حصہ کھا رہے ہیں اور قومی معیشت خسارے کا شکار ہے۔ جس سے قومی معیشت کو سالانہ 15 ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان معیشت واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا کہ اوسط بجلی کی قلت 4000 میگا واٹ ہے جبکہ

اوسط گیس کی کمی 2000 کیوبک فٹ ہے جس کی وجہ سے قومی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے حکومت ہر مہینے صارفین اور مینوفیکچررز کو مزید مسائل میں سے دوچار کر رہی ہے۔ گزشتہ ساڑھے چارسال میں حکومت نے زیادہ تر قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اور بہت کم مواقع پر لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معیشت

کو بھی خطرہ ہوتا ہے اور حکومت نے صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی سستے داموں فراہم کرنے میں ناکامی رہی ہے۔ نئی توانائی کے منصوبوں اور ایل این جی کی درآمد کرنے کے لئے حکومت کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے بھی لوگوں کے لئے کوئی رعایت نہیں ہوئی ہے اور وہ ابھی تک مہنگی توانائی اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات خریدنے پر مجبورہیں اور حکومت ان

کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہ کہا کہ حکومت صنعت اور صارفین کے فائدہ کے لئے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے میں کوئی اہم اقدمات نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر چیز پر کی قیمیتوں، ٹرانسپورٹ ، سبزیوں، پھلوں، گھر کے سامان کی چیزیں کی قیمتیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اس کی وجہ سے دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی

قیمتوں پر بھی اثر پڑا رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ نے کہا کہ پٹرولیم کی مصنوعات کی تقسیم اور قیمتوں کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی غلط ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نظام کے نتیجے میں گزشتہ چند سالوں میں حکومت کو گزشتہ چند سالوں میں 250 ارب روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) کے منصوبوں کی بہت اہمیت ہے، لیکن تیل اور گیس کے مقامی پیداوار کو بڑھانے کے لئے بھی

توجہ دینا چاہئے تاکہ پٹرولیم کی برآمد کردہ مصنوعات کی طلب کم ہو۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان میں بجلی کی کمی ہے لہذا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے متبادل ایندھن کی تلاش پر زیادہ توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالرز کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک اہم

عنصر ہے، لہذا حکومت کو غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں خاص طور پر امریکی ڈالرز کے خلاف پاکستانی روپے کا استحکام یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرکے۔ڈالر کی وجہ سے حکومت کو ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کو مناسب اقدام بھی کرنا چاہئے اور تیل کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر نی چاہئے تاکہ ملک کے ذخائر کو تلاش کیا جا سکے اور ان کو استعمال کرکے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

The post تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کر کے حکومت نے پچھلے ساڑھے 4سال میں کتنے کھرب روپے پاکستانیوں کی جیب سے نکلوا لئے ،تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory