2دن پہلے جمعہ کو دلہن بیاہ کر لانے والا دلہا آج انتقا ل کرگیا

بہاولپور (این این آئی)بہاول پور کے نجی کلینک میں مبینہ طور پرغلط انجکشن لگانے سے مریض جاں بحق ہوگیا ٗپولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔بہاولپور کے علاقے حیدر کالونی میں موجود نجی کلینک پر ڈاکٹر نے بخار کے مرض میں لائے گئے حامد نواز نامی نوجوان کو مبینہ طورپرغلط انجکشن لگایا جس سے مریض کی حالت خراب ہوگئی۔ڈاکٹر ساجد نے ورثاء کو مریض کوبہاول وکٹوریہ ہسپتال لے جانے کو کہا تاہم نوجوان جانبر نہ ہوسکا ٗ جاں بحق ہونے والے

نوجوان کے لواحقین نے ڈاکٹر کا محاسبہ کرتے ہوئے ہسپتال کے کمرے میں بند کردیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔لواحقین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ٗہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر کا بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے کوئی تعلق نہیں ہے، مریض کو غلط انجکشن پرائیویٹ کلینک پر لگایا گیا ہے۔مریض تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ٗ ورثاء کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

The post 2دن پہلے جمعہ کو دلہن بیاہ کر لانے والا دلہا آج انتقا ل کرگیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020