میوزک اورکامیڈی میں پاکستانی چھائے ہوئے ہیں، کپل شرما
لاہور(بی این پی ) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم ’’فرنگی‘‘ پاکستان بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔’’فرنگی‘‘ کو پاکستان میں نمائش کے لیے حقوق ’آئی ایم جی سی ‘ گروپ نے حاصل کیے ہیں۔ اپنی فلم کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے کپل شرما نے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے آئیڈیل فنکاروں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔ ان میں میوزک کی بات کروں یا کامیڈی کی، دونوں ہی شعبوں میں پاکستانی فنکارچھائے ہوئے ہیں۔ بہت سے پاکستانی فنکاراورکھلاڑی میرے دوست ہیں،اس لیے پاکستان سے ایک گہرا رشتہ ہے۔ جہاں تک بات میرے پروگرام کی مقبولیت کی تھی تودنیا بھرکے مقابلے میں زبردست قسم کا رسپانس پاکستان سے ملتا تھا۔ جس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان اوراس کی عوام کا شکرگزارہوں۔انھوں نے کہا کہ بطورہیرومیری نئی فلم ’’فرنگی‘‘ پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اس لیے میری اپنے چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ اس فلم کودیکھنے کے لیے سینما گھروں میں ضرورجائیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کا موقع نہیں مل پارہا ہے لیکن امید ہے کہ بہت جلد میں اپنے چاہنے والوں کے درمیان لاہوریا کراچی میں ہونگا۔ کیونکہ میرے بہت سے دوست انھی شہروں میں رہتے ہیں، ان سے ملنے اوراپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا ارادہ رکھتاہوں۔
The post میوزک اورکامیڈی میں پاکستانی چھائے ہوئے ہیں، کپل شرما appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment