کیا راہول گاندھی ہندو نہیںمسلمان ہیں؟ سومنات کے مندر میں ایسا کام ہو گیا کہ بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

احمد آباد (این این آئی)گجرات میں ہندوؤں کے مشہور سومنات کے مندر پر حاضری کے وقت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا نام غیر ہندو مہمانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر تنازع کھڑا ہو گیا جب کہ کانگریس نے

اسے حکمران جماعت بی جے پی کی سازش قرار دیدیا ہے ،بھارت میں غیر ہندو مہمانوں کو مندر میں جانے سے قبل مہمانوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرانا ہوتا ہے لیکن مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں راہول گاندھی سومنات کے مندر پر گئے تو ان کا نام غیر ہندو مہمانوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔راہول گاندھی کا نام غیر ہندو مہمانوں کی فہرست میں کانگریس کے راجیا سبھا میں ممبر احمد پٹیل کے برابر میں لکھا گیا اور رجسٹر پر پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر منوج تیاگی کے دستخط بھی موجود تھے۔اس بات کو جواز بنا کر بی جے پی رہنماؤں اور سوشل میڈیا پر راہول گاندھی اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نا صرف ہندو بلکہ براہمن ہندو ہیں۔رندیپ سرجے والا نے کہا کہ راہول گاندھی کی بہن نے ہندو عقائد کے مطابق شادی کی تقریبات انجام دیں جب کہ راہول گاندھی نے اپنے والد کی آخری رسومات بھی ہندو عقیدے کے مطابق ادا کی تھیں۔دوسری جانب منوج تیاگی کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ انہوں نے صرف مہمانوں کے رجسٹر پر دستخط کر کے اسے میڈیا نمائندوں کے لیے خالی چھوڑ دیا تھا، احمد پٹیل اور راہول گاندھی کے نام کسی اور نے رجسٹر میں درج کیے۔

The post کیا راہول گاندھی ہندو نہیںمسلمان ہیں؟ سومنات کے مندر میں ایسا کام ہو گیا کہ بھارت میں ہنگامہ مچ گیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory