صدام حسین کی آخری خواہش کیا تھی؟ آخری وقت پھانسی کے مجرم گھر والوں سے ملنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نےایسی کیا چیز طلب کی کہ سکیورٹی پر مامور امریکی اہلکاروں کے خوف کے مارے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدام حسین اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سکون سے سرشار تھے، ا ن کی مسکراہٹ دیکھ کر امریکی فوجی خوف محسوس کر رہے تھے کہ کہیں کوئی بم دھماکہ نہ کر دیا جائے، گرم کوٹ منگوا کر پہنا تاکہ پھانسی پر جاتے ہوئے لوگ انہیں جب دیکھیں تو سردی کی وجہ سے ان کے جسم کی کپکپاہٹ عیاں نہ ہو،پھانسی پانے سے مسلسل چہرے پر مسکراہٹ قائم رہی،

کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے، سابق عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کے وقت وہاں موجود فوجی اہلکار کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق سابق عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کے وقت وہاں نگرانی پر موجود ایک فوجی اہلکار نے انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ صدام حسین اپنے آخری لمحات میں نہایت پرسکون تھے ، آخری لمحات تک ان کے چہرے پر مسکراہٹ قائم رہی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی اہلکار نے صدام حسین کے آخری لمحات میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ صدام حسین نے بیدار ہونے کے بعد اپنی پسند کا ناشتہ طلب کیا اور اس کے بعد وضو کر کے نمازِ فجر ادا کی۔پھر وہ پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد کے انتظار میں اپنے بستر پر بیٹھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے لگے۔وہاں موجود امریکی فوجی اہلکار صدام حسین کی مسکراہٹ سے شدید خوفزدہ تھے ، موت کے انتہائی قریب صدام حسین کے سکون اور مسکراہٹ کو دیکھتے ہوئے امریکی فوجیوں کا خیال تھا کہ عنقریب کوئی بم دھماکہ کر دیا جائے گا۔ فوجی اہلکار کے مطابق صدام نے ایک پہرے دار سے بڑا گرم کوٹ طلب کیا کیوں کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ سردی سے کپکپاتے ہوئے لوگوں کے سامنے جائیں اور ان کے عوام یہ گمان کر لیں کہ ان کا سابق صدر موت سے خوفزدہ ہے۔صدام پھانسی گھاٹ اور پھانسی کا پھندا گلے میں پڑنے تک مسکراتے رہے اور کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔

The post صدام حسین کی آخری خواہش کیا تھی؟ آخری وقت پھانسی کے مجرم گھر والوں سے ملنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نےایسی کیا چیز طلب کی کہ سکیورٹی پر مامور امریکی اہلکاروں کے خوف کے مارے پسینے چھوٹ گئے appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory