تحریک لبیک میں دراڑیں، خادم رضوی نے اشرف جلالی اور لاہور دھرنے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خادم رضوی نے اشرف جلالی کے لاہور دھرنے سے اعلان لاتعلقی کر دیا، لاہور کے دھرنے کو ختم کروانا ہماری ذمہ داری نہیں ہے ہم نے جس جگہ دھرنے کروائے تھے وہ ہم نے پریس کانفرنس کے

ذریعے ختم کروا دیئے ، نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی نے اشرف جلالی کے لاہور دھرنے سے اعلان لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور دھرنے کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ لاہور دھرنا اشرف جلالی صاحب کی قیادت میں دیا گیا ہے ۔ خادم رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور دھرنے میں ہمارے متعلق جو گفتگووہ فرما رہے ہیں ان کو ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے ،ہمارے ساتھ تحریک لبیک کے بہت سے لوگ اسلام آباد کے دھرنے میں شریک تھے اور جو شہید ہوئے ان کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، شہداکے خاندان کی کفالت تحریک لبیک خود کرے گی ۔ میں شہدا کے پیسے دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ہم نے انکار کر دیا۔ علامہ خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کا دھرنا ختم کروانا ہماری ذمہ داری نہیں ہم نے جہاں جہاں دھرنے دلوائے تھے وہ ہم نے پریس کانفرنس میں اعلان کے ذریعے ختم کروا دئیے ہیں۔

The post تحریک لبیک میں دراڑیں، خادم رضوی نے اشرف جلالی اور لاہور دھرنے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory