صرف کل تک انتظار کریں گے اور پھر۔۔ تحریک لبیک نے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے دھرنا قائدین اور حکومت کے مابین ہوئے مذاکرات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق حکومت کو کل تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو اسلام آباد ، جاتی امرا اور اسمبلی جانا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اشرف جلالی کو تحریک لبیک سے باہر قرار

دیتے ہوئے کہا کہ اشرف جلالی اب تحریک لبیک اک حصہ نہیں وہ ہم سے اب الگ ہیں۔ انہیںمیڈیا پر آنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ پیر افضل قادری نے اس موقع پر واضح انداز میں کہا کہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر تحقیقات کیلئے قائم کی گئی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ اگر ٹھیک ہوئی تو اسے تسلیم کر لیں گےاگر وہ ہمیں ٹھیک نہ لگی تو اسے مسترد کرنے میں ذرا برابر دیر نہیں لگائیں گے۔

The post صرف کل تک انتظار کریں گے اور پھر۔۔ تحریک لبیک نے حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دیدی appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory