’’رانا ثنا کا استعفیٰ یا تادم مرگ دھرنا‘‘ اشرف جلالی لاہور میں ڈٹ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے اشرف جلالی گروپ کا مال روڈ پر دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو چکا ہے اور دھرنے کے قائدین ڈٹ گئے ہیں۔ قائدین کا کہناہے کہ رانا ثناکےاستعفےسمیت جب تک تمام

مطالبات پرمن وعن عمل نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا۔تحریک کے سربراہ ڈاکٹر آصف جلالی نے دھرنے کو عیدمیلادالنبیؐ کا مرکزی پروگرام قراردیا اور کارکنان کو بھرپورشرکت کی ہدایت کردی۔ڈاکٹر آصف جلالی کا کہنا تھا کہ چھ نکاتی معاہدے پر عمل درآمد حکومت کا کام ہے۔انہوں نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفی کا مطالبہ بھی دہرایا جبکہ دھرنا مظاہرین اور پنجاب حکومت کے درمیان ابھی تک کسی سطح پر مذاکرات نہیں ہوئے اور نہ ہی حکومت نے مظاہرین سے کوئی رابطہ بھی کیا۔گذشتہ روز لاہور میں دھرنے پر بیٹھے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹرآصف اشرف جلالی نے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میںاینکر کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا اسلام آباد دھرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں، ان کی تنظیم الگ اور ہماری تنظیم بالکل الگ ہے، معاہدہ خادم حسین رضوی سے ہواہے ہم سے نہیں۔ڈاکٹرآصف اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو معاہدہ کیا، اس پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، زاہد حامد استعفٰی دے سکتے ہیں تو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء کیوں نہیں دے سکتا۔

The post ’’رانا ثنا کا استعفیٰ یا تادم مرگ دھرنا‘‘ اشرف جلالی لاہور میں ڈٹ گئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory