شیریں مزاری کی بیٹی کی پاک فوج کے خلاف ہرزا سرائی تحریک انصاف کھل کر سامنے آگئی، بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان دھرنا ختم کرانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے ثالث کا کردار ادا کرنے پر شیریں مزاری کی بیٹی کی جانب سے پاک فوج پر شدید تنقید اور ہرزا سرائی کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا سمیت سیاسی حلقوں میں بھی ایک ہنگامہ برپا ہے اور اب خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف بھی اس معاملے پر سامنے آچکی ہے
اور اس نے ایمان مزاری کو مجرم قرار دیدیا ہے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پنجاب رانا ندیم احمد نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”اختلاف رائے قابل قبول ہے لیکن مسلح افواج کو گالیاں دینا کسی صورت قبول نہیں، برا بھلا کہنا تمام سفارتی اداب کیخلاف اور اسے آزادی اظہاررائے قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ ہمارے آئین کے مطابق یہ مجرمانہ فعل ہے “۔
The post شیریں مزاری کی بیٹی کی پاک فوج کے خلاف ہرزا سرائی تحریک انصاف کھل کر سامنے آگئی، بڑا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment