خادم رضوی کا اپنا بیٹا مرتا تو دیکھتا وہ کیسے دھرنا ختم کرتے ،اشرف جلالی،جلال میں آکر بہت کچھ کہہ گئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے رہنماء ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ایک مرتبہ پھر  مولانا خادم حسین رضوی پر بھڑک اٹھے،پنجاب اسمبلی کے باہر دھواں دارپریس کانفرنس کرتے ہوئے  ڈاکٹر اشرف آصف  جلالی نے کہاکہ جب حکومت نے شہداء کی لاشیں ہی غائب کردیں تو انہیں دھرنے سے اٹھنے کی ایسی جلدی کیوں تھی؟ معاہدہ میں شہداء کا ذکر

ہی نہیں ہے جبکہ ایف آئی آر درج کروانا مولانا خادم حسین کی ذمہ داری تھی وہ اگر تھوڑا مزید صبر کر لیتے تو اقتدار حکومت کے ہاتھ سے نکل جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاشیں واپس لینا اور مقدمات درج کروانا کس کی ذمہ داری ہے اوراگر اپنا بیٹا مرا ہوتا تو دیکھتا کیسے آتے لیکن ہم مقدمات درج کروا کر ہی دھرنے سے اٹھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمارے شہدا کی لاشیں ہمارے حوالے کرے ، شہدا کی اصل تعداد بتائی جائے ، ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ،راجہ ظفرالحق کی رپورٹ پبلک کی جائے اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیاجائے۔ڈاکٹراشرف آصف جلالی نےاس بات کی بھی تردید کی کہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری نے ان کیساتھ مذاکرات کیے ہیں۔انہوں نےصوبائی  وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

The post خادم رضوی کا اپنا بیٹا مرتا تو دیکھتا وہ کیسے دھرنا ختم کرتے ،اشرف جلالی،جلال میں آکر بہت کچھ کہہ گئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory