خادم رضوی اور آصف اشرف جلالی کے بعد تحریک لبیک کا تیسرا دھڑابھی آگیا،اس دھڑے کا سربراہ کون ہے اور اس نے کیا دھماکہ خیز اعلان کردیا،پورا پاکستان حیران و پریشان

لاہور (آن لائن)تحریک لبیک یارسول اللہ نے فیض آباددھرنے پر حکومت سے کیے گئے معاہدے سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہاہے کہ پیرافضل قادری اورمولاناخادم حسین رضوی کی جانب سے حکومت سے کیاگیا معاہدہ شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے،ہم ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے ختم نبوت کے کاز کو نقصان پہنچتاہو،فیض آباددھرنے کے قائدین نے شہداء کے خون کا ساڑے اکیس کروڑ

روپے میں سوداکیا،رانا ثناء اللہ سمیت دیگرذمہ داران کے خلاف کاروائی کیے بغیر ختم نبوت کی تحریک کی کسی صورت ختم نہیں کیاجاسکتا،پیرافضل قادری اورمولاناخادم حسین رضوی قوم کے سامنے وضاحت کریں کہ کارکنان اہلسنّت کے قتل عام کے بعد جہاں پوری حکومت گرائی جاسکتی تھی وہاں محض ایک وزیرکی برطرفی پرکیوں اکتفاکیاگیا؟ختم نبوت کے غداروں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،تمام دینی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،12ربیع الاوّل کے بعدحکومت مخالف تحریک کااعلان کریں گے ،اس سلسلے میں جلد پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا،ان خیالات کااظہارچیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ صاحبزادہ ضیاء اللہ قادری کی زیرصدارت مرکزی مجلس عاملہ،مرکزی مجلس شوریٰ اورمرکزی رہنماؤں کے اہم اجلاس کے بعدجاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا،اعلامیے میں مزیدکہاگیاکہ ہم پنجاب اسمبلی کے باہرجاری علامہ ڈاکٹر اشرف جلالی کے دھرنے کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں اور اپنے مریدین، متعلقین اور کارکنان کے ہمراہ اس دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے،شہداء کے خون نے پیرافضل قادری اورمولاناخادم حسین رضوی کاچہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیاہے، محبان ختم نبوت آئندہ انکی منفی سیاست کو مستردکریں گے،دین کو تخت پر لانے کے دعوے کرنے والوں سے دین فروشی کاحساب لیاجائے گا،عوام اہلسنّت کے جذبات سے کسی کو بھی کھیلنے کی جازت نہیں دیں گے،ختم نبوت کی تحریک کو ان دو شخصیات نے حکومت سے زیادہ نقصان پہنچایا،حکومت کی بغل میں بیٹھ کر دھرنا دینے والے دینی جماعتوں کی بدنامی کا سبب بنے،صوفی ازم کے ماننے والوں کے ووٹ کو تقسیم کرنے کی ہرسازش ناکام بنائیں گے، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل حنیف طاہر،مولانافیاض احمدفیاضی، صاحبزادہ پیر سیدعمرشاہ گیلانی،پیرزبیرعبدالنبی، مفتی باغ علی رضوی،مولاناعنایت الحق،مولاناحمادالدین چشتی، قاری خلیل الرحمن نظامی،سیدعطاء المصطفےٰ نقشبندی، مولاناعبداللطیف قادری سمیت دیگررہنمابھی شریک تھے۔

The post خادم رضوی اور آصف اشرف جلالی کے بعد تحریک لبیک کا تیسرا دھڑابھی آگیا،اس دھڑے کا سربراہ کون ہے اور اس نے کیا دھماکہ خیز اعلان کردیا،پورا پاکستان حیران و پریشان appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory