پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کون کونسے ارکان اسمبلی ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کا بل منظور کرنے میں شامل نکلے جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشاف نے معاملے کو نیا رخ دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جس جس نےختم نبوتؐ بل کی منظوری دی اسے فارغ کر دیں،حکومت کچھ کرے بھی ، میں تو دنیا دار بندہ ہوں مگر اس بل کو منظور کر کے قومی اسمبلی میں پیش کرنے والی کمیٹی میں کئی دیندار لوگ بھی شامل ہیں، اعتزاز احسن کے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘میں معروف کالم نگارو اینکر جاوید چوہدری کے چبھتے ہوئے سوالات کے جوابات،

بڑا مطالبہ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘میں معروف کالم نگار و اینکر جاوید چوہدری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن سے ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کے حوالے سے چبھتا ہوا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ختم نبوتؐ بل جس 34رکنی کمیٹی نے منظور کیا اس میں پی ٹی آئی کے چار لوگ ، چھ لوگ پیپلز پارٹی کے، جماعت اسلامی اور یہاں تک کہ جمیعت علمائے اسلام کے لوگ بھی شامل تھےاوراس میں آپ بھی پیپلزپارٹی کی نمائندگی کر رہے تھے، اس طرح تو آپ کو بھی سزا ملنی چاہئے جس پر چوہدری اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ جس جس نے اس بل کی منظوری دی ہے اسے فارغ کر دیں۔ حکومت اپنے فرائض اور اختیارات سے چشم پوشی کر رہی ہے اسے زاہد حامد کے حوالے سے سٹینڈ لینا چاہئے تھامگر زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد اب 34لوگوں کے حوالے سے تحریک لبیک والے مطالبہ کر رہے ہیں، اگر حکومت ختم نبوت ؐ بل اسمبلی میں لانے سے قبل اسے منظور کرنے والی کمیٹی کو ذمہ دار سمجھتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ پھر اس حوالے سے کچھ کرے بھی، حکومت بغیر کسی امتیاز کے سب کے سب اراکین کو سزا دے ، میں دنیا دار آدمی ہوں لیکن اس کمیٹی میں تو کئی دیندار لوگ بھی شامل تھے۔اگر ان اراکین کو سزا دینے کا فیصلہ ہو تو جو بھی بڑی سے بڑی سزا ہے وہ دی جائے۔

The post پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کون کونسے ارکان اسمبلی ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کا بل منظور کرنے میں شامل نکلے جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشاف نے معاملے کو نیا رخ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory