کی بورڈ کی جھنجھٹ ختم، نیا آلہ تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے استعمال کے لیے کی بورڈ کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے تاہم سائنسی ماہرین سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروادی جس کے تحت آپ کی انگلیاں کی بغیر کی بورڈ کے ٹائپنگ کرنے کی صلاحیت رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے ایک ایسا آلہ متعارف کروایا ہے جسے پہننے کے بعد کی بورڈ پر ٹائپنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ آپ انگلیوں کی حرکت سے امور سرانجام سے سکیں گے۔ آلے کو ’ایل ٹیپ‘ کا نام دیا گیا ہے جسے پہننے کے بعد آپ کمپیوٹر پر کوئی بھی ٹائپنگ کا کام کرسکتےہیں جبکہ اس کو اسمارٹ فون سے بذریعہ بلیو ٹوتھ جوڑ کر گیم اور پیغام رسانی کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس آلے کو اسمارٹ

فون، اسمارٹ واچ، ٹیلبیٹ، کمپیوٹر اور ورچوئل گلاسز سے منسلک کر کے گیم اور اس کے ذریعے ای میل بھی ٹائپ کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس خصوصی آلے کی تیاری کا مقصدہ یہ ہے کہ صارف اپنے گھر سے باہر بھی جدید آلات کو استعمال کرسکیں، بلیوٹوتھ سے چلنے والی ٹائپنگ ڈیوائس کو چارج کے بعد مسلسل 8 گھنٹے استعمال کیا جاسکتاہے۔کمپنی کی جانب سے اس آلے کی قیمت 130 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

The post کی بورڈ کی جھنجھٹ ختم، نیا آلہ تیار appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory