’’شریف برادران میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے‘‘ نواز شریف کی ہدایت کے باوجود شہباز شریف کا قطری شہزادےکو پروٹوکول دینے سے انکار

29اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری شہزادہ حماد بن جاسم کی لاہور آمد پر نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مابین اختلاف کھُل کر سامنےآگئے، نواز شریف کی واضح ہدایت کے باوجود شہباز شریف کا قطری شہزادے کو پروٹوکول دینے سے انکار، اعلیٰ افسران کو منع کر دیا، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے قطری شہزادے حماد بن جاسم کی سربراہی میں 13رکنی وفد کو پنجاب میں پروٹوکول دینے سے متعلق

خط کو بھی شہباز شریف نے نظر انداز کر تے ہوئے قطری شہزادے کو پروٹوکول دینے سے اعلیٰ افسران کو منع کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے سرکاری افسران کو قطری شہزادے اور ان کے وفد کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جانے سے منع کر دیا گیا تھا۔ پروٹوکول نہ ملنے کے بعد قطری شہزادہ اور ان کے وفد کوکینال روڈ پر ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی وجہ تھی کہ جاتی امرا سے ماڈل ٹائون جاتے ہوئے نواز شریف کو قطری وفد کے ہمراہ خود جانا پڑا۔

The post ’’شریف برادران میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے‘‘ نواز شریف کی ہدایت کے باوجود شہباز شریف کا قطری شہزادےکو پروٹوکول دینے سے انکار appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory