پشاور زلمی کا دھماکہ خیز اعلان،کرکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پشاور (آن لائن)کستان سپر لیگ2کی چیمپئن پشاور زلمی نے اگلے سال گلوبل زلمی لیگ انعقادکا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل2کی چیمپئن پشاور زلمی نے گزشتہ برس پی ایس ایل 2سے قبل زلمی ورلڈکپ کا انعقاد کرایا اور اب وہ گلوبل زلمی لیگ کرائے گی جو پی ایس ایل 3 سے پہلے ہوگی، لیگ کے شیڈول کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا اور اس میں دنیا بھر سے پشاور زلمی کے فینز بھی شامل ہوں گے۔پشاور زلمی نے گلوبل شکمی ٹیم کا بھی اعلان

کردیا جو گزشتہ برس زلمی ورلڈکپ میں پرفارمنس دکھانیوالے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کینیڈا زلمی کے ابراش خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں جنید صدیق، فیضان امین، ریان پٹھان، رمیز احمد، صغیر آفریدی، جنید عزیز، عدنان خان، محسن مٹو، یاتن اروڑا، صغیر آفریدی، عثمان سہر، ذیشان خان، جہانزیب خان، اور ذیشان رحمان شامل ہیں۔لیگ میں شامل 5 ٹاپ پلیئرز پی ایس ایل 3 میں پشاور زلمی کیساتھ ہوں گے اور ڈولپمنٹ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

The post پشاور زلمی کا دھماکہ خیز اعلان،کرکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory