فیض آباد دھرنا ختم کرنے کیلئے کتنے کروڑ وصول کئے گئے،تحریک لبیک کے چیئرمین ضیا اللہ قادری کےتہلکہ خیز دعویٰ نے نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد دھرنے کے قائدین نے شہداءکے خون کا ساڑھے 21کروڑ روپے میں سودا کیا، پیر افضل قادری اور مولانا خادم حسین رضوی قوم کے سامنے وضاحت کریں کہ کارکنان اہلسنت کے قتل عام کے بعد جہاں پوری حکومت گرائی جاسکتی تھی وہاں محض ایک وزیر کی برطرفی پر کیوں اکتفا کیا گیا؟دین کو تخت پر لانے کے دعوے کرنے والوں سے دین فروشی

کا حساب لیا جائے گا، صوفی ازم کے ماننے والوں کے ووٹ کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ تحریک لبیک کے چیئرمین ضیا اللہ قادری کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ ، مرکزی مجلس شوریٰ اور مرکزی رہنمائوں کے اہم اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری،فیض آباد دھرنے پر حکومت سے کئے گئے معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان ، پنجا ب اسمبلی کے باہر جاری علامہ ڈاکٹر شرف جلالی کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان ، پیر افضل قادری اور علامہ خادم رضوی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے چیئرمین ضیا اللہ قادری کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ ، مرکزی مجلس شوریٰ اور مرکزی رہنمائوں کے اہم اجلاس کے بعداعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک فیض آباد دھرنے پر حکومت سے کئے گئے معاہدے سے لا تعلقی کا اعلان کرتی ہے اور پنجاب اسمبلی کے باہر ڈاکٹر اشرف جلالی کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ پیر افضل قادری اور مولانا خادم حسین رضوی کی جانب سے حکومت سے کیا گیا معاہدہ شہداءکے خون سے غداری کے مترادف ہے، ہم ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس سے ختم نبوت کے کاز کو نقصان پہنچتا ہو، فیض آباد دھرنے کے قائدین نے شہداءکے خون کا ساڑھے 21کروڑ روپے میں سودا کیا، رانا ثناءاللہ سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کئے

بغیر ختم نبوت کی تحریک کی کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا، پیر افضل قادری اور مولانا خادم حسین رضوی قوم کے سامنے وضاحت کریں کہ کارکنان اہلسنت کے قتل عام کے بعد جہاں پوری حکومت گرائی جاسکتی تھی وہاں محض ایک وزیر کی برطرفی پر کیوں اکتفا کیا گیا؟دین کو تخت پر لانے کے دعوے کرنے والوں سے دین فروشی کا حساب لیا جائے گا، شہداءکے خون نے پیر افضل قادری

اور مولانا خادم حسین رضوی کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، محبان ختم نبوت آئندہ ان کی منفی سیاست کو مسترد کردیں گے،تحریک ختم نبوتؐ تحریک کو ان دو شخصیات نے حکومت سے زیادہ نقصان پہنچایا۔، حکومت کی بغل میں بیٹھ کر دھرنا دینے والے دینی جماعتوں کی بدنامی کا سبب بنے، صوفی ازم کے ماننے والوں کے ووٹ کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

The post فیض آباد دھرنا ختم کرنے کیلئے کتنے کروڑ وصول کئے گئے،تحریک لبیک کے چیئرمین ضیا اللہ قادری کےتہلکہ خیز دعویٰ نے نیا ہنگامہ برپا ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory