معروف امریکی جریدہ ٹائم میگزین فروخت ،قیمت کتنی لگائی گئی ،تفصیلات سامنے آگئیں

نیویارک (آن لائن)امریکی جریدے ٹائم میگزین کے ناشر یہ میگزین امریکی اشاعتی ادارے میریڈتھ کارپوریشن کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے پر رضامند ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک مین ٹائم ان کارپوریٹڈ نے اس سودے کااعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی جریدے ٹائم میگزین کے ناشر یہ میگزین امریکی اشاعتی ادارے میریڈتھ کارپوریشن کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔مذکورہ میگزین ٹائم ہی کے نام سے 1923 میں جاری ہوا تھا۔

یہ جریدہ رواں سال کی شخصیت کے انتخاب اور دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ جدیدیت کے حوالے سے یہ میگزین کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے 9 ماہ میں اس کی فروخت، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد کم رہی۔ میریڈتھ کے چیئرمین اسٹیفن لیسی نے کہا کہ اس خریداری سے ایک ایسی اعلی درجے کی میڈیا کمپنی کا قیام عمل میں آئے گا جوجدید میڈیا کی قیادت کرنے والی صنعت کے طور پر 20 کروڑ امریکی صارفین کو خدمات فراہم کرے گی۔

The post معروف امریکی جریدہ ٹائم میگزین فروخت ،قیمت کتنی لگائی گئی ،تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020