زیادہ سے زیادہ گول بیوی کا حق مہر قرار

تیونس(آن لائن)ایک عرب نیوز چینل کی ٹیم نے تیونس سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر احمد العکایشی کے اہل خانہ سے تیونس کے شہروں بیزیٹے اور سوس میں ملاقاتیں کیں،28سالہ احمد العکایشی سعودی عرب کے جدہ اتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔عرب نیوز چینل کی ٹیم نے العکایشی کے سسر سے استفسار کیا کہ احمد نے

ان کی بیٹی کو حق مہر میں کیا چیز دی، تو ان کا جواب تھا کہ میری بیٹی کا حق مہر ملکی فٹبال ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ گول سکورکرنا تھا۔یاد رہے کہ احمد العکایشی نے 2016میں جدہ اتحاد فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی اوراب تک 17میچز میں9گول سکور کرچکے ہیں۔احمد العکایشی نے تیونس کے لیے 2010سے اب تک 29میچز میں 9گولز سکورکررکھے ہیں ۔

The post زیادہ سے زیادہ گول بیوی کا حق مہر قرار appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory