دبئی میں سپر سیل کا آغاز‘ 90 فیصد ڈسکاؤنٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاپنگ کے شوقین آج رخ کررہے دبئی بھر کہ مالز کا جہاں آغاز ہوگیا ہے تین روزہ سپر سیل کا ‘ جس میں قیمتوں میں حیرت انگیز طور90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔سپر سیل کے عنوان سے لگنے والی یہ عظیم الشان سیل 23 سے 25 نومبر کو دبئی کے تمام مالز میں جاری رہے گی‘ جس میں چار سو سے زائد برانڈز اپنے 1500 آؤٹ لیٹس پر سیل لگائیں گے۔

دبئی کے تمام مالز میں ہونےو الی اس حیرت انگیز سیل میں برانڈز کم از کم 30 فیصد اور زیادہ سے زیادہ نوے فیصد تک ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں‘ جی ہاں! صحیح سنا آپ نے بہت سے برانڈز 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیں گے۔کیونکہ اس سیل میں چار سو سے زائد برانڈز شریک ہیں اس لیے پورے عرب امارات کے خریداروں کے لئے اس سیل میں یقیناً کچھ نہ کچھ ضرور ہے، اور’سوئی سے لے کر ہاتھی تک والا ‘معاملہ یہاں بالکل صادق آتا ہے۔ سپر سیل کیونکہ دبئی کے تمام مالز میں ایک ساتھ شروع کی جارہی ہے

تو اس سے ہر گوشے میں رہنے والوں کوآسانی ہوگئی ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے نزدیک ترین مال سے اپنی مطلوبہ اشیا سپر ڈسکاؤنٹ پر حاصل کرسکیں گے۔ سیل میں صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ تقریباً ہر شے ہی میسر ہوگی جیسا کہ کراکری‘ الیکٹرانکس آئٹم‘ مشینری‘ لیدر آئٹم‘ کمپیوٹر ایسیسریز شامل ہیں۔اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں

The post دبئی میں سپر سیل کا آغاز‘ 90 فیصد ڈسکاؤنٹ appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory