سونے کی قیمت150 روپے گھٹ کر54ہزار350روپے تولہ ہوگئی

کراچی(بی این پی ) سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد 54ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی۔بی این پی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کے اضافے سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور129 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54 ہزار 350 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر46 ہزار 585 روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرردوبدل فی تولہ 810 اور دس گرام 694.28 روپے پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی قیمت150 روپے گھٹ کر54ہزار350روپے تولہ ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory