سنجے دت کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی‘ ’’دھمال‘‘ کے تیسرے سیکوئل سے آؤٹ

ممبئی(این این آئی) سنجو بابا جب سے جیل سے آئے ہیں فلمی دنیا میں ان کی مشکلات ختم ہی نہیں ہورہیں پہلے فلم ’’بھومی‘‘ کے ذریعے ان کی دوبارہ انٹری ناکامی سے دوچار ہوئی اور اب ان کے لیے بْری خبر یہ ہے کہ انہیں دھمال سیریز کی تیسری فلم سے باہر کردیا گیا ہے۔

دھمال سیریز کی 2 فلموں میں سنجے دت، رتیش دیش مْکھ اور ارشد وارثی کی جاندار اداکاری اورفیملی کامیڈی نے مداحوں کو بہت محظوظ کیا تھا۔ دھمال سیریز کا اب تیسرا سیکوئل تیار کیا جارہا ہے جس کا نام ’’ٹوٹل دھمال‘‘ ہوگا۔ لیکن اس بار فلم کے پروڈیوسر نے اسٹار کاسٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، خبریں ہیں کہ تیسرے سیکوئل میں سنجے دت اور رتیش دیش مکھ فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں کام کے حوالے سے فلم پروڈیوسر نے سنجے دت سے بات کی لیکن دونوں کے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے، اس کے علاوہ رتیش دیش مکھ بھی اپنی دیگر زیر تکمیل فلموں میں مصروف ہیں۔ اس لئے اب ان دونوں اداکاروں کی جگہ انیل کپور اور اجے دیوگن کام کریں گے۔واضح رہے کہ سنجے دت کو جیل سے آنے کے بعد کئی مہینوں تک فلموں میں کام کی پیشکش نہیں ہوئی اور پھر انہیں فلم ’’بْھومی‘‘ ملی لیکن وہ بھی کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکی۔

The post سنجے دت کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی‘ ’’دھمال‘‘ کے تیسرے سیکوئل سے آؤٹ appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020