پاک فوج اور پولیس تو حفاظتی ڈیوٹی دیتی رہی مگرایسا کیا تھا کہ میچ کے آخرمیں کپتان سرفراز احمد پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بھی شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن ٹیم کا شکریہ جن کی بدولت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی، لاہور کی عوام نے جس طرح دونوں ٹیموں کو سراہا وہ لائق تحسین ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، لا انفورسمنٹ ، پاکستان آرمی ، آئی ایس آئی اور سول انتظامیہ کے

ساتھ سیاسی قیادت کا بھی شکریہ جن کی بدولت یہ میچ ہوا ، امید ہے جلد پوری ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز پاکستان میں ہوا کرے گی، سرفراز کی میچ کی اختتامی تقریب میں رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد نے تیسرے ٹی 20میچ کی اختتامی تقریب کے دوران رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی بدولت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔ لاہور کی عوام نے جس طرح میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو سراہا وہ لائق تحسین ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، لا انفورسمنٹ، پاکستان آرمی، آئی ایس آئی اور سول انتظامیہ کے ساتھ سیاسی قیادت کا بھی شکریہ جن کی بدولت یہ میچ ہوا۔ سرفراز احمد نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پوری ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز پاکستان میں ہوا کرے گی۔ سرفراز احمد کے اس طویل اور سنجیدہ جواب پر رمیز راجہ نے کہا کہ آپ اگر الیکشن میں کھڑے ہوں تو آسانی سے جیت جائیں گے ، آپ نے بہت اچھی تقریر کی جس پر وہاں موجود سرفراز احمد سمیت سبھی معزز شخصیات کھلکھلا کر ہنس پڑیں۔

The post پاک فوج اور پولیس تو حفاظتی ڈیوٹی دیتی رہی مگرایسا کیا تھا کہ میچ کے آخرمیں کپتان سرفراز احمد پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بھی شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020