بائیک شیئرکمپنیوں نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ہلچل مچا دی
بیجنگ (آئی این پی ) چینی بائیکس شیئرنگ کمپنی یوآن کو سال کے پہلے نو ماہ کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے،چینگ زو یوآن پبلک بائیسکل کمپنی کو سال کے پہلے نو ماہ کے
دوران 751ملین یوآن (113ملین امریکی ڈالر ) کا ریونیو حاصل ہوا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 44.11فیصد زیادہ ہے،کمپنی کو نقد منافع 9.38فیصد کا اضافہ ہوا جو 79.27ملین یوآن ہے ۔کمپنی کی رپورٹ کے مطابق جو شنگھائی سٹاک ایکس چینج میں جمع کرائی گئی ہے، کمپنی کے فکس اثاثہ جات میں 498.8فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 79.27ملین یوآن تک پہنچ گئے کیونکہ کمپنی نے اپنے بائیکس میں اضافہ کر لیا تھا ،کمپنی 17اگست کو شنگھائی سٹاکس ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہوئی تھی جس کے حصص کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے یوآن کے علاوہ موبائیک اور اوفو کمپنیاں بھی بائیک شیئرنگ کے طورپر کام کررہی ہیں جنہوں نے روایتی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے ۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک چین میں شیئرڈ بائیکس استعمال کرنیوالوں کی تعداد 20کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ۔
The post بائیک شیئرکمپنیوں نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ہلچل مچا دی appeared first on JavedCh.Com.
Comments
Post a Comment