قومی ائیر لائنز کا عملہ دو پاکستانیوں کی میتیں امریکہ میں چھوڑ آیا ، ادارے کے ترجمان کی معذرت

کراچی/لاہور( این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے عملے کی لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ،پی آئی اے دو پاکستانیوں کی میتیں ہی امریکہ میں بھول آئی۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئرلائن غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک اور معذرت خواہ ہے۔ دونوں میتیں نیویارک میں قومی ایئرلائین کو گرائونڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی ایجنسی کی لاپرواہی کی وجہ سے امریکہ ہی میں رہ گئی جس پر ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے نیویارک میں دو پاکستانیوں کی میتیں رہ جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورمیتوں کی آخری رسومات تک تمام انتظامات ادارے کو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے مشہودتاجورنے بتایا ہے کہ مرحوم ناصرعلی کی میت اتحاد ایئرلائین کے ذریعے یکم نومبر کو لاہور پہنچائی جائے گی جبکہ مرحوم نعمان بدر کی میت ان کے اہل خانہ کی ہدایات پر امریکہ کے قبرستان میری لینڈ میں دفنائی جائے گی۔

The post قومی ائیر لائنز کا عملہ دو پاکستانیوں کی میتیں امریکہ میں چھوڑ آیا ، ادارے کے ترجمان کی معذرت appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory