نوازشریف منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کیلئے این آر او چاہتے ہیں ٗعمران خان

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کیلئے این آر او چاہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف این آر او کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالتے رہیں گے ٗ وہ منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کیلئے این آر او کے خواہاں ہیں اور بیرون ملک اپنے 300 ارب روپے منجمد ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے ٗ نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال کریں گے۔

The post نوازشریف منی لانڈرنگ کیس سے بچنے کیلئے این آر او چاہتے ہیں ٗعمران خان appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory