وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور( این این آئی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن کے نجی دورے کے بعد پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے،لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکومتی نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی آئی اے کی لندن سے لاہور کی براہ راست پرواز پی کے 758کے ذریعے منگل کی صبح پانچ بج کر پچپن منٹ پر وطن واپس پہنچے۔ لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات

کی اور ان سے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کی بجائے دستیاب پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

The post وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory