حامد میر پاک فوج کے اہم افسر کے قتل کیس میں پھنس گئے، عدالت کا دھماکہ خیز حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خالد خواجہ قتل کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی حامد میر اور عثمان پنجابی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تبسم ملک کی درخواست پر سماعت کی،اس دوران وکیل سردار طارق فرید نے موقف اختیار کیا کہ خالد خواجہ

کو منصوبہ بندی کے تحت 2010ءمیں جنوبی وزیرستان لے جاکر قتل کردیا گیا جس کی آڈیو ریکارڈنگ تھانہ رمنا اسلام آباد پولیس کے پاس موجود ہے، پولیس کو تمام تر شواہد فراہم کردئیے لیکن مقدمہ درج کرنے سےگریز کیا جارہا ہے، اس حوالے سے 22A کی درخواست پر سیشن کورٹ سے رجوع کیا گیا لیکن 14 جون 2017ءکو درخواست خارج کردی، استدعا ہے کہ پولیس کو خالد خواجہ قتل کیس کا مقدمہ حامد میر اور عثمان پنجابی کیخلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے، اس موقع پرعدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سب انسپکٹر شفیق کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور درخواست نمٹا دی۔

The post حامد میر پاک فوج کے اہم افسر کے قتل کیس میں پھنس گئے، عدالت کا دھماکہ خیز حکم appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا