احتساب عدالت نے نوازشریف کے دونوں بیٹوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (آئی این پی)احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع کردیا‘ نیب نے حسن اور حسین نواز کے اثاثوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی‘ رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرز ہیں‘ عدالت نے ایس ای سی پی کو دونوں ملزمان کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایت کردی‘ احتساب عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کردی۔ منگل کو احتساب

عدالت نے حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرقی کا عمل شروع کردیا۔ نیب نے حسن اور حسین نواز کے اثاثوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ حسن اور حسین تینوں ریفرنسز میں مفرور قرار دیئے گئے تھے۔ نیب نے تمام اداروں کو خطوط لکھے تھے جس کے بعد ایس ای سی پی نے حسن اور حسین نواز کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ نیب کو دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ اس ضمن میں احتساب عدالت نے باضابطہ کارروائی شروع کردی ہے اور متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ایس ای سی پی کو ان اثاثوں کو قرق کرنے کا حکم بھی عدالت نے جاری کردیا احتساب عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 14نومبر تک ملتوی کردی۔

The post احتساب عدالت نے نوازشریف کے دونوں بیٹوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے ہونگے

SpaceX Starship SN11 rocket fails to land safely after test launch in Texas

جابہ میں کوئی بڑا مکان یا مدرسہ نہیں جس میں 350لوگ اکٹھے موجود ہوں اور نہ ہی کوئی ایسا مکان ہے جس میں 15لوگ بھی ایک وقت میں رہ سکیں،350لوگوں کو مارنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا