’’میاں صاحب! ہم آپ کے ساتھ نہیں‘‘ نواز شریف کی واپسی کیساتھ ہی کتنے ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ رہے ہیں، حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے پالیسی میں نظر ثانی نہ کی تو ن لیگ کے فارورڈ بلاک کے اراکین ساتھ چھوڑ دینگے، معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے ساتھ ہی ن لیگ کے ایک گروپ کے اراکین نواز شریف کے پائوں پکڑ کر انہیں اپنی پالیسی پر نظر

ثانی کی درخواست کرنے والے ہیں اگر نواز شریف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا تو وہ کہیں گے کہ ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کئی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران میں نے ان کے لہجوں میں جو تشویش اور مایوسی دیکھی ہے اس سے پہلے نہیں دیکھی۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ورکرز اب بند کمروں میں دل کی باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔

The post ’’میاں صاحب! ہم آپ کے ساتھ نہیں‘‘ نواز شریف کی واپسی کیساتھ ہی کتنے ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ رہے ہیں، حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory