نیشنل بینک کو رواں سال 9 ماہ میں 14.7 ارب روپے کا منافع ہوا

کراچی(آئی این پی ) نیشنل بینک کو رواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران 9.6 فیصد اضافے سے 14.7 ارب روپے کا خالص منافع ہوا ،غیرسودی آمدنی 10فیصد بڑھ کر 23 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی9 ماہ کے دوران 9.6 فیصد

اضافے سے نیشنل بینک کو 14.7 ارب روپے کے خالص منافع ہوا ہے جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی6.91 روپے ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 6.31 روپے فی حصص تھی۔اس دوران بینک آپریٹنگ آمدنی 61.3 ارب روپے رہی جبکہ سودی آمدنی 2.4 فیصد کمی سے 38.3 ارب روپے رہی۔ غیرسودی آمدنی 10فیصد

بڑھ کر 23 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ بینک کی بیلنس شیٹ دسمبر2016 کے مقابلے میں 2.22 ٹریلین روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ بینک ڈپازٹس گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 18.9فیصد اضافے سے 1684 اعشاریہ 8 ارب روپے اور ایڈوانسز 8.2 فیصد کے اضافے سے 797 اعشاریہ 4 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

The post نیشنل بینک کو رواں سال 9 ماہ میں 14.7 ارب روپے کا منافع ہوا appeared first on JavedCh.Com.



Comments

Popular posts from this blog

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کامزید اضافہ

Coronavirus outbreak: Hyundai shuts down factory