سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کا ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کاامکان روشن

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کا ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کاامکان روشن ہو گیا ہے۔لاہور میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں

فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا تھا۔کلین سوئپ کی بدولت پاکستانی ٹیم کو اہم پوائنٹس مل گئے اور قومی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 124 ہو گئی ہے جس کیساتھ ہی پاکستان کے ٹی20 میں نمبر ون بننیکے امکانات بڑھ گئے۔آئی سی سی کی ٹی20 درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے اور اسے اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز لازمی جیتنا ہو گی۔تاہم اگر کیویز بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز 2-1 سے ہارا تو پاکستان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بن جائے گی البتہ اگر نیوزی لینڈ نے سیریز میں کامیابی حاصل کی تو پاکستان دوسرے نمبر پر ہی رہے گا۔پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اب تک چودہ میں سے بارہ ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ اسے صرف دو میں شکست ہوئی۔

The post سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان کا ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کاامکان روشن appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020