باغی ارکان اسمبلی کی تعداد 100تک پہنچ گئی،نوازشریف کودو ٹوک پیغام ،کیا ہونے جارہاہے،سینئر صحافی کا بڑا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے باغی ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 100تک پہنچ گئی ہے ۔ ان ارکان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ سیاست میں رہیں یا نہ رہیں وہ عدلیہ اور فوج کیخلاف محاذ آرائی میں کسی قسم کا حصہ نہیں بنیں گے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نوازشریف نے آصف کرمانی ،

رانا تنویر وغیرہ کوان ارکان اسمبلی کو منانے کا ٹاسک دے رکھا ہے ۔لندن میں ہونے والے اجلاس کے دوران بھی نوازشریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ وہ ناراض ارکان اسمبلی کو منائیں ۔نوازشریف نے پارٹی رہنمائوں کو کہا کہ وہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں جس کی وہ صدارت کرینگے،چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اب حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ ایک نااہل وزیر اعظم پارٹی اجلاس کی صدارت کریگا۔

The post باغی ارکان اسمبلی کی تعداد 100تک پہنچ گئی،نوازشریف کودو ٹوک پیغام ،کیا ہونے جارہاہے،سینئر صحافی کا بڑا انکشاف appeared first on JavedCh.Com.

Comments

Popular posts from this blog

SHC orders govt to fix price of privately imported vaccine in week

Congo child soldiers surrender arms and amulets

Pakistan ranked 3rd adventure travel destination for 2020